Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    CIBC کا ابوظہبی میں نئے سرمایہ بازاروں کی موجودگی کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں توسیع کا منصوبہ

    نومبر 26, 2026

    تیل کی قیمتیں گرتی ہیں کیونکہ برینٹ 90.97 ڈالر فی بیرل تک گرتا ہے۔

    نومبر 25, 2026

    عبداللہ بن زاید اور کینیڈا کے شیمپین نے CEPA تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Zindagi WeeklyZindagi Weekly
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Zindagi WeeklyZindagi Weekly
    گھر » یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے 2023 کے ویمین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے
    PR Newswire

    یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے 2023 کے ویمین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے

    جون 5, 2023
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    واشنگٹن، 5 جون، 2023 /PRNewswire/ — یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (USIP) نے 2023 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پُروقار سالانہ ایوارڈ سِول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ایسی باہمت خواتین کو بطور اعزاز دیا جاتا ہے جو پرتشدد تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن قائم کر رہی ہیں۔

    بے شمار خواتین اپنے معاشروں میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں اور انصاف، سلامتی اور شمولیت کی سرکردہ تحریکوں کی قیادت کرتی ہیں مگر اس کے باوجود اکثر ان کی کاوشیں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ USIP ان خواتین کی حمایت جاری رکھنے اور تبدیلی اور امن میں ان کے کردار کے اثرات کو تسلیم کرنے اور ان کی کاوشوں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    نامزدگیوں کی مدت 31 جولائی 2023 تک جاری رہے گی۔ USIP دنیا بھر کی تنظیموں اور لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ایسی غیر معمولی خواتین کی شناخت اور اعزاز میں حصہ لیں جنہوں نے قیام امن کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ سال کے آخر میں USIP کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ایوارڈ یافتہ خواتین کی عزت افزائی کی جائے گی اور انہیں نقد انعام دیا جائے گا۔

    USIP ایسی خواتین کی نامزدگیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جنہوں نے قیام امن کے لیے کام کیا ہے مگر پہلے انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔

    نامزدگیوں کا جائزہ ایوارڈ کے معیار کی بنیاد پر لیا جائے گا، بشمول: نامزد کردہ خاتون کی امن کے ساتھ وابستگی، اس کی غیر معمولی قیادت، قیام امن کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اس کی شاندار مشق اور اس کے کام کے اثرات۔ 2023 کی ایوارڈ یافتہ کا انتخاب ویمن بلڈنگ پیس کونسل کرے گی، جو ممتاز ماہرین پر مشتمل ایک گروپ ہے اور یہ صنفی اور امن سازی کے معاملات پر USIP کو مشورے دیتا ہے۔

    ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے سابقہ وصول کنندگان میں کولمبیا کی ماریہ یوجینیا موسکیرا ریاسکوس، کینیا کی جوزفین ایکیرو اور جنوبی سوڈان کی ریٹا لوپیڈیہ شامل ہیں۔ 2019 میں اپنے آغاز سے اب تک USIP نے 24 خواتین کو ایوارڈ کے لیے مستحق کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

    ایوارڈ کے بارے میں مزید معلومات اور امن کی داعی کسی بھی خاتون کو نامزد کرنے کے لیے، ملاحظہ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace

    USIP کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.usip.org/about

    لوگو– https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg 

    متعلقہ پوسٹس

    CIBC کا ابوظہبی میں نئے سرمایہ بازاروں کی موجودگی کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں توسیع کا منصوبہ

    نومبر 26, 2026

    Morrison نے ابوظہبی کے ADGM میں نئے دفتر کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں توسیع کا اعلان کیا

    نومبر 24, 2026

    ADFW 2026 نے اب تک کے سب سے بڑے پارٹنر سے چلنے والے پروگرام Headlined by L’IMAD کی نقاب کشائی کی

    نومبر 24, 2026

    ہائیر انرجی کی جانب سے 12 سے 20 کلوواٹ تک کی AI ہائبرڈ انورٹرز سیریز متعارف

    نومبر 16, 2026

    ہائی وولٹیج ہانگ کانگ سکسز کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت پر برتری حاصل کی

    نومبر 2, 2026

    Advent نے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید بڑھاتے ہوئے ابوظہبی میں دفتر کھولا

    اکتوبر 24, 2026
    تازہ ترین خبر
    کاروبار

    تیل کی قیمتیں گرتی ہیں کیونکہ برینٹ 90.97 ڈالر فی بیرل تک گرتا ہے۔

    نومبر 25, 2026

    بدھ، 25 نومبر کو ابتدائی ایشیائی تجارت میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع…

    عبداللہ بن زاید اور کینیڈا کے شیمپین نے CEPA تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    نومبر 24, 2026

    پیٹروبراس نے 2027 سے 2031 تک 122 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

    نومبر 24, 2026

    کمبوڈیا نے 30 ماہ سے زائد عرصے میں پہلے ایم پی اوکس کیس کی تصدیق کی۔

    نومبر 23, 2026

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری مولن کا استقبال کیا۔

    نومبر 23, 2026

    گنی نے بغیر کیسز کے 42 دن کے بعد ایم پی اوکس کے پھیلنے کا اعلان کیا۔

    نومبر 21, 2026

    ڈبلیو ایف پی نے 2027 میں 91 ملین لوگوں کو کھانا کھلانے کے لیے 12.1 بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

    نومبر 21, 2026

    جنوبی کوریا کی برآمدات پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

    نومبر 21, 2026
    © 2023 Zindagi Weekly | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.